نواز شریف نے شہباز حکومت سے مشرف کو پاکستان واپس لانے کی سہولتیں فراہم کرنے کی مانگ کی

,

   

مشرف ان دنوں ایمولائیڈس نام کی بیماری سے شدید متاثر ہیں
لندن۔ سابق وزیراعظم پاکستان او رپاکستان مسلم لیگ (پی ایم ایل۔ن) کے سربراہ نواز شریف نے شہباز شریف حکومت سے مانگ کی ہے کہ وہ پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کو پاکستان واپس لانے کی سہولتیں فراہم کریں

۔تین وقت کے وزیراعظم نے ٹوئٹر پر کہا ہے کہ ”پرویز مشرف سے میری کوئی ذاتی دشمنی یا تصادم نہیں ہے۔ میں نہیں چاہتا کہ جو درد میں نے اپنے سے دور ہونے کا برداشت کیاہے اس درد سے کوئی نہ گذرے“۔

جیو نیوز کی خبر ہے کہ نواز نے کہاکہ سابق ڈیکٹر کی بہتر صحت کے لئے میں دعا گو ہوں‘ او رمزیدکہاکہ اگر وہ گھر واپس لوٹنا چاہتے ہیں‘ پھر حکومت کو ان کی واپسی کیلئے سہولتیں فراہم کرنا چاہئے

۔نواز کے ٹوئٹ کے کچھ گھنٹوں قبل ڈائرکٹر جنرل انٹرسرویس پبلک ریلیشن (ائی ایس پی آر) میجر جنرل بابر افتخار نے بھی کہاکہ ملٹری قیادت کا یہ احساس ہے کہ سابق آرمی سربراہ کی پاکستان واپسی ہونی چاہئے۔

مذکورہ فوجی ترجمان نے مشرف کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے دعا کرتے ہوئے کہاکہ ”ہم ان کی فیملی سے رابطہ میں ہیں۔ ایک مرتبہ ان کی فیملی کی جانب سے کوئی جواب ائے‘ ہم درکار انتظامات کو انجام دیں گے“۔

مذکورہ 78سالہ مشرف ان دنوں ایمولائیڈس نام کی بیماری سے شدید متاثر ہیں‘ان کے دفتر نے یہ جانکاری دی ہے۔

پچھلے ہفتہ کل پاکستان مسلم لیگ(اے پی ایم ایل) ایک سیاسی پارٹی جس کا قیام مشرف نے عمل میں لایاتھا کہ نے کہاکہ تین ہفتوں تک اسپتال میں داخل رہنے کے بعد انہیں گھر واپس لایاگیاہے‘ ان کے عارضی تنفسی نظام پر رہنے اور موت کی خبروں کو مسترد کیا۔