نواز شریف کیخلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

,

   

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے العزیزیہ اسٹیل ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی حاضری سے استثنا کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیںہائیکورٹ نے اپنے مختصر حکم میں کہا ہے کہ عدالت کی جانب سے دی گئی ضمانت کی مدت ختم ہو چکی ہے۔ عدالت کی جانب سے 22 ستمبر کو نواز شریف کی حاضری یقینی بنانے کے لیے ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے منگل کو سماعت کے دوران دلائل دیتے ہوئے وکیل خواجہ حارث نے عدالت کو بتایا کہ نواز شریف نے واضح طور پر اپنی درخواست میں کہا کہ وہ پاکستان واپس آنا چاہتے ہیں، ڈاکٹرز نے سفر کی اجازت دی تو وہ پہلی فلائیٹ سے واپس آ جائیں گے۔ عدالت نے وکیل خواجہ حارث کو نواز شریف کے میڈیکل سرٹیفکیٹس پڑھنے کی ہدایت کیجسٹس محسن کیانی نے کہا کہ یہ میڈیکل سرٹیفکیٹ کسی ہاسپٹل کے ڈاکٹر کے نہیں ہیں، یہ ایک کنسلٹنٹ کی رائے ہے جو کسی ہاسپٹل میں نہیں بیٹھا، ابھی تک کسی ہاسپٹل نے نہیں کہا کہ نواز شریف یہاں داخل ہوئے تھے اور نہ یہ لکھا گیا کہ ان کی سرجری کورونا کی وجہ سے رکی ہے۔