نواز شریف کیخلاف کرپشن کے مزید دو مقدمات

   

لاہور 16 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے انسداد کرپشن ایجنسی نے سابق وزیراعظم نواز شریف کے خلاف کرپشن کے مزید دو مقدمات دائر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ قومی احتسابی بیورو (این اے بی) کے علاقائی بورڈ نے جمعہ کو اپنے اجلاس میں یہ فیصلہ کیا۔ یہ اجلاس ڈائرکٹر جنرل شہزاد سلیم کی صدارت میں منعقد ہوا۔ بورڈ کے اجلاس میں 69 سالہ سابق وزیراعظم کے خلاف کرپشن کے دو حوالوں کی منظوری دی گئی۔ نواز شریف کے چھوٹے بھائی شہباز شریف، دختر مریم نواز اور دیگر 13 کو اِس میں ماخوذ کیا گیا ہے۔ نواز شریف کے جیو میڈیا گروپ کے بانی میر شکیل الرحمن اور دیگر دو کے خلاف بھی ایک اور مقدمہ دائر کرنے کو منظوری دی گئی۔