نوجوان کی دلیری ،پانی میں پھنسے شہری کو نکال لیا

   

ریاض : سعودی عرب کے علاقے ’’ الدوادمی‘‘ میں ایک نوجوان کی ہمت و جرأت کا مظاہرہ کرکے پانی میں پھنس جانے والے شخص کو بچا لیا۔ ویڈیو کلپ وائرل ہوا تو لوگوں نے بڑے پیمانے پر نوجوان کی تعریف کی۔ وسطی سعودی عرب کے علاقے میں پانی کی گزرگاہ سے گزرنے کوشش کرتے ہوئے ایک شخص کی گاڑی پانی میں پھنس گئی تھی۔نوجوان کی دلیری اور انسانی ہمدردی کو سوشل میڈیا صارفین نے بڑے پیمانے پر سراہا، ایک صارف نے کہا ریسکیو کو کال کرتے ہوئے کہا کہ خدا آپ کے چہرے کو سفید کرے۔ ہم اس نوجوان کی حفاظت، صحت اور تندرستی کے لیے خدا سے دعا کرتے ہیں۔ ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پھنس جانے والے شخص کی گاڑی کو چاروں طرف سے پانی نے گھیرا ہوا ہے۔