نوجوان کی مشتبہ حالت میں موت

   

حیدرآباد /8 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) مادھاپور کے علاقہ میں عادل آباد کے ایک نوجوان کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 27 سالہ شاہد علی جو ہاوزنگ بورڈ کالونی عادل آباد علاقہ کے ساکن شوکت علی کا بیٹا تھا ۔ یہ نوجوان گذشتہ دنوں حیدرآباد آیا تھا ۔ اور مادھاپور کے علاقہ میں واقع ایک لارڈج میں رہتا تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق شاہد علی یکم اکٹوبر کے دن حیدرآباد آیا تھا اور ہوٹل میں ٹہرا ہوا تھا ۔ کل اس نے سینہ میں شدید تکلیف محسوس کرتے ہوئے اپنے ساتھی کو فون کیا اور صحت کے متعلق اطلاع دی ۔ جس پر اس کا ساتھی فوری ہوٹل پہونچا اور اس نے شاہد علی کو ہاسپٹل منتقل کیا جہاں اس نوجوان کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ شاہد علی سینہ میں تکلیف اور قلب کی شکایت کے سبب فوت ہوگیا ۔ تاہم پولیس مادھاپور اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے ۔