نوجوت سنگھ سدھو جیل میں کلرک بن گئے

   

نئی دہلی : کانگریس کے سابق پی سی سی و سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو پٹیالہ کی سنٹرل جیل میں محروس ہیں ۔ سال 1998 ء کے ایک معاملہ میں سپریم کورٹ نے انہیں ایک سال قید کی سزا سنائی ہے اور وہ سزا کاٹ رہے ہیں ۔ جیل میں قیدیوں سے کام لیا جاتا ہے ۔ اسی طرح سدھو کو کلرک کا کام دیا گیا ہے ۔ جیل حکام نے یہ بات بتائی ۔ بتایا گیا ہے کہ ابتدا ء میں تین ماہ تک روزانہ انہیں کلکرک کے طور پر کیا کام کرنا ہے اس کی ٹریننگ دی جائے گی اور اس کے بعد انہیں اس کام کی مکمل ذمہ داری سونپ دی جائے گی ۔ جیل میں سدھو کا قیدی نمبر 241383 ہے ۔