ممبئی ۔29 ؍جون (ایجنسیز ) نورا فتحی نے فٹبال شائقین کیلئے نیا ترانہ ’چیمپئنز‘ جاری کردیا۔ہندوستانی اداکارہ، گلوکارہ اور ڈانسر نورا فتحی نے فٹبال کے شائقین کیلئے اپنا نیا ترانہ دی وکٹری اینتھم: چیمپئنز جاری کردیا۔نورا فتحی نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے گانے کی ریلیز کا اعلان کیا۔میوزک ویڈیو میں وہ فٹبال جرسی زیب تن کیے مداحوں کے ساتھ پْرجوش رقص کرتی نظر آتی ہیں جبکہ ویڈیو میں فٹبال کے جوش و خروش کو نمایاں انداز میں پیش کیا گیا ہے۔گانے کی ریلیز کے بعد مداحوں اور شوبز شخصیات نے نورا فتحی کی اس نئی پیشکش کو سراہتے ہوئے اسے کھیلوں کے شائقین کیلئے ایک پرجوش تحفہ قرار دیا۔