نورا کورونا سے شدید متاثر

   

ممبئی ۔بالی ووڈ اداکارہ، گلوکارہ، ڈانسر اور ماڈل نورا فاتحی عالمی وباکورونا کا شکار ہوگئی ہیں جس کے باعث ان کی طبیعت شدید متاثرہوچکی ہے۔نورا فاتحی نے انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں کہا کہ میں اپنے پرستاروں کو بتانا چاہتی ہوںکہ میںکورونا کا شکار ہوگئی ہوں اور اس نے مجھے سخت متاثرکیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں کچھ دنوں سے ڈاکٹرکی نگرانی میں بستر پر ہوں اور علاج جاری ہے ۔ورا فاتحی کے مطابق ان میں کورونا کی شدید علامات ہیں اور وہ تیزی سے روبہ صحت ہونے کے لیے سخت محنت کررہی ہیں۔انہوں نے عوام کو محفوظ رہنے کا مشورہ دیا۔