نوساری میں گیس کے اخراج سے 80 افراد متاثر

   

نوساری: گجرات کے نوساری ضلع کے بلیمورا علاقے کے ایک گاؤں میں جمعہ کو کلورین گیس کے اخراج سے وہاں افراتفری مچ گئی اور تقریباً 70 سے 80 افراد متاثر ہوئے ۔ فائر بریگیڈ کے اہلکار اجیت بھائی کے ۔ گرنیہ نے بتایا کہ پونساری گاؤں میں پانی کو صاف کرنے کے لیے لگائے گئے کلورین پلانٹ سے آج صبح اچانک کلورین گیس کا اخراج شروع ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی عملہ فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی کے ساتھ موقع پر پہنچ گیا اور کافی محنت کے بعد کچھ ہی دیر میں گیس لیکج پر قابو پالیا۔ اس دوران گاؤں کے تقریباً 70 سے 80 لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی۔ ابتدائی طبی علاج کے بعد وہ سب ٹھیک ہو گئے ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کارروائی شروع کر دی ہے ۔