نومنتخب ایم ایل سی کوصدرنشین کونسل نے حلف دلایا

   

حیدرآباد 16 مئی (سیاست نیوز) صدرنشین تلنگانہ قانون ساز کونسل جی سکھیندر ریڈی نے حیدرآباد مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کے نومنتخب رکن ریاض الحسن آفندی کو کونسل کی رکنیت کا حلف دلایا۔ کونسل کے احاطہ میں صدرنشین کے چیمبر میں منعقدہ تقریب میں نومنتخب رکن نے حلف لیا۔ اِس موقع پر نائب صدرنشین بنڈہ پرکاش مدیراج، ارکان اسمبلی احمد بلعلہ، میر ذوالفقار علی، سکریٹری لیجسلیچر ڈاکٹر نرسمہا چاریلو، ڈاکٹر نثار حسین حیدر آقا اور دیگر نے شرکت کی۔ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے تحت مجالس مقامی ایم ایل سی نشست کے حالیہ انتخابات میں مجلسی امیدوار کو بی جے پی امیدوار پر کامیابی حاصل ہوئی۔1