نوٹو ڈرگس،ٹی 10 کرکٹ ٹورنمنٹ کا 5 جنوری کو آغاز

   

حیدرآباد۔منشیات کی لت سے سماج کا ہرذی شعور فرد پریشان ہے اور خاص نوجوان نسل جس طرح منشیات کی زد میں آکر اپنی زندگیاں تباہ کررہے ہیں ان کی تباہی کو روکنے کیلئے ہر محاذ پر کوشش کی جارہی ہے۔اس ضمن میں آئی ایم اسپورٹس کی جانب سے نوٹو ڈرگس مہم کے تحت ایک ٹی10 ٹورنمنٹ کا اہتتمام کیا جارہا ہے جس میں زندگی کے مختلف شعبہ حیات سے تعلق رکھنے والی 12 ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔جو 12ٹیمیں اس ٹورنمنٹ میں شرکت کررہی ہیں ان میں وکلاء،ڈاکٹرس، پولیس،میڈیا،ٹالی ووڈ ، این جی او اورشکاگو بلاسٹر قابل ذکر ہیں۔ٹالی ووڈ کی ٹیم میں انڈین آئیڈل کے فاتح ریونت،میوزک ڈائرکٹر تمن،بگ باس کے شہرت یافتہ منس اداکارسمبا قابل ذکر نام ہیں۔اس طرح میڈیا کی ٹیم میں دونوں شہروں سے تعلق رکھنے والی پرنٹ اورالکٹرانک میڈیا کے نمائندے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرے کریں گے۔میڈیا کی جانب سے اردو اور تلگوصحافت کے نمائندے بھی ایکشن میں نظرآئیں گے۔یہ ٹورنمنٹ 5 تا 9 جنوری کو حیدرآباد کے معروف میدان ایل بی اسٹڈیم میں کھیلا جائے گا اور مقابلوں کا مشاہدہ کرنے کیلئے عوام کو داخلہ مفت رکھا گیا ہے ۔اس ٹورنمنٹ کے منتظمین میں ایم ایم حسین اور عبدالقادرنہدی اہم نام ہیں۔