حیدرآباد۔/29 مئی، ( پریس نوٹ ) بی جے پی کی قومی ترجمان نو پور شرما نے ٹائمزناو ٹی وی چینل پر اسلام اور پیغمبر اسلامؐ کے بارے میں تضحیک آمیز تبصرے کرتے ہوئے مسلمانوں کو ٹھیس پہنچانے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سینئر ٹی ڈی پی قائد و سٹی اقلیتی سیل محمد سلیم احمد نے مطالبہ کیا کہ نوپور شرما کی فی الفور گرفتاری اور سخت سزاء دی جائے۔ سلیم احمد لیڈر نے کہا کہ بی جے پی ترجمان کے خلاف ملک کی مختلف ریاستوں میں مذہبی تنظیموں نے ایف آئی آر درج کروائی ہے۔ مسلمان جانتا ہے کہ بی جے پی کی قومی ترجمان نوپور شرما کو کس طرح خاموش بٹھایا جاسکتا ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری مرکزی و ریاستی حکومتوں پر عائد ہوگی۔