نوین نے بھیونڈی پولیس سے وقت مانگا

   

نئی دہلی : بی جے پی سے خارج لیڈر نوین کمار جندل جسے پیغمبر حضرت محمد ؐ کیخلاف اس کے متنازعہ ٹویٹ کے سلسلہ میں بھیونڈی پولیس نے طلب کیا ‘ اس نے پولیس سے ایک ماہ کا وقت مانگا ہے ۔ متنازعہ ریمارکس کے بعد اپنی جان کو خطرہ کا اندیشہ محسوس کرتے ہوئے نوین اپنی فیملی کے ساتھ گزشتہ ہفتہ ہی دہلی سے چلاگیا ۔ سابق بی جے پی لیڈر نے بھیونڈی پولیس سے تحریراً ربط قائم کرتے ہوئے مزید وقت مانگا اور وضاحت کی کہ وہ فوری حاضر نہیں ہوسکتا ہے ۔