شیڈول اور رہنمایانہ خطوط کی اجرائی ، ساتھ میں آدھار کارڈ رکھنا لازمی
حیدرآباد ۔ 22 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈائرکٹر میڈیکل اینڈ ہیلت ڈاکٹر جی سرینواس نے کہا کہ میڈیکل بورڈ کے ذریعہ منتخب کردہ سیول اسسٹنٹ سرجن کے لیے 27 تا 29 دسمبر کو کونسلنگ کا انعقاد کیا جائے گا ۔ ڈائرکٹر ہیلت کے حدود میں منتخب سیول اسسٹنٹ سرجنس کی وینگل راؤ نگر میں واقع انڈین انسٹی ٹیوٹ آف فیملی ویلفیر کے دفتر میں کونسلنگ منعقد کی جائے گی ۔ ملٹی زون 1 کے لیے منتخب 452 سیول اسسٹنٹ سرجنس کا جاریہ ماہ 27 اور 28 دسمبر کو ملٹی زون 2 کے لیے منتخب 282 سیول اسسٹنٹ سرجنس کی کونسلنگ 29 دسمبر کو منعقد ہوگی ۔ یومیہ 250 ڈاکٹرس کی کونسلنگ کی جائے گی ۔ کونسلنگ کے رہنمایانہ خطوط جاری کردئیے گئے ہیں ۔ سیول اسسٹنٹ سرجنس کو شیڈول کے مطابق کونسلنگ کے لیے حاضر ہونے مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست میں کہاں پوسٹنگ دی جائے اس کا آپشن دینے پر زور دیا گیا ہے ۔ ساتھ ہی یہ بھی مشورہ دیا گیا ہے کہ میڈیکل بورڈ کو دی گئی درخواستوں کے اپلیکیشن فارم ڈاؤن لوڈ کر کے ساتھ میں لانے اصل آدھار کارڈ بھی کونسلنگ کے موقع پر ساتھ میں رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ اگر اتفاق سے کوئی کونسلنگ میں حاضر نہ ہونے کی صورت میں ڈائرکٹر آف پبلک ہیلت انہیں اپنی طرف سے پوسٹنگ آڈرس جاری کریں گے جس کا رہنمایانہ خطوط میں تذکرہ کیا گیا ہے ۔ امیدواروں کو وصول ہونے والے رینکس کی بنیاد پر کونسلنگ کے عمل کا انعقاد کیا جائے گا ۔ تین دن میں کونسلنگ کا عمل مکمل کرنے کے بعد انہیں 31 دسمبر کو وزیر صحت ٹی ہریش راؤ کے ہاتھوں تقررات نامہ حوالے کرنے کی محکمہ صحت نے منصوبہ بندی تیار کی ہے ۔۔ ن