نکسلائٹس کی تائید حاصل ہے تو پھر پی ایف آئی پر پابندی درست

   

ناگپور: ڈپٹی چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے کہا ہے کہ نکسلائٹس مبینہ طور پر پاپولر فرنٹ آف انڈیا کی تائید و حمایت میں آگے آرہے ہیں، اس کا مطلب ہے کہ مرکزی حکومت نے اِس تنظیم پر امتناع عائد کرتے ہوئے درست اقدام کیا ہے۔ وہ ایک سوال کا جواب دے رہے تھے۔ اُنھیں بتایا گیا کہ نکسلائٹس نے پی ایف آئی کی تائید میں مکتوب تحریر کیا ہے۔ فڈنویس نے کہاکہ اگر ماؤسٹ تائید حاصل ہورہی ہے تو پھر مرکز کا پی ایف آئی پر پابندی عائد کرنے کا اقدام درست ہے۔