نکسلائیٹس حملہ میں سی آر پی ایف جوان ہلاک ‘ 6 زخمی

   

رائے پور 18 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) چھتیس گڑھ کے دنتے واڑہ ضلع میںآج نکسلائیٹس کی جانب سے کئے گئے ایک حملہ میں سی آر پی ایف کا ایک جوان ہلاک ہوگیا جبکہ چھ دوسرے زخمی ہوگئے ۔ پولیس نے یہ بات بتائی اور کہا کہ یہ حملہ شام پانچ بجے ہوا جب سی آر پی ایف کی 231 ویں بٹالین علاقہ میں تلاشی مہم میں مصروف تھی ۔ ڈی آئی جی انسداد نکسل ازم آپریشنس سندر راج پی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ جب پٹرولنگ ٹیم علاقہ میں آگے بڑھ رہی تھی اور وہ اپنے پوسٹ سے 200 میٹر ہی آگے تھی کہ ماویسٹوں کی جانب سے عصری مادہ سے دھماکہ کیا گیا اور بلا اشتعال فائرنگ شروع کردی گئی ۔ جواب میں سی آر پی ایف عملہ نے بھی فائرنگ کی تاہم نکسلائیٹس وہاں سے فرار ہوگئے ۔ ان کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔فائرنگ میں ایک ہیڈ کانسٹیبل ششی کانت تیواری ہلاک ہوگیا جبکہ چھ دوسرے زخمی ہوگئے ۔