صوفیہ۔ ہندوستانی باکسروںکو یہاں اسٹرینڈجا میموریل میں سخت ڈراکا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن نکہت زرین ٹورنمنٹ میں اپنی مہم کا آغاز سیدھے کوارٹر فائنل سے کریں گی۔سمیت اور انجلی توشیر اپنے پہلے راؤنڈ کے میچوں میں سخت حریفوں کا سامنا کریں گے۔2019 کے ٹورنمنٹ میں گولڈ میڈلجیتنے والی زرین کو 52 کلوگرام زمرے کے پہلے راؤنڈ میں بائی ملا ہے ۔ زرین کے علاوہ نندنی (+81 کلوگرام) ایک اور ہندوستانی باکسر ہیں جو آخری آٹھ کے مقابلے سے اپنی مہم کا آغاز کریں گی۔انجلی کو روس کی سعادت ڈیلگاٹووا سے سخت مقابلے کا سامنا کرنا پڑے گا، جو 66 کلوگرام زمرے میں دو بارکی عالمی چمپئن شپ جیت چکی ہے۔مردوں میں آکاش کمارکو67 کلوگرام کے زمرے میں پہلے راؤنڈ میں بائی مل گئی جبکہ سمیت (75 کلوگرام) عالمی چمپئن شپ میں سلور میڈل جیتنے والے روس کے ڑامبولات بیزاموف کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کریں گے۔ہندوستان کی17 رکنی ٹیم میں سات مرد اور 10 خواتین باکسرزکو شامل کیا گیا ہے۔ یہ پہلا گولڈن بیلٹ سیریز ٹورنمنٹ ہے اور بین الاقوامی باکسنگ فیڈریشن کے ورلڈ باکسنگ ٹور فارمیٹ کا ٹسٹ مقابلہ بھی ہے۔ ورندر سنگھ (60 کلوگرام) روس کے آرتور سبھاکھانکولوف کے خلاف ہندوستانی چیلنج کاآغازکریں گے۔