نہرو کے خلاف بہتان تراشی پر راج موہن گاندھی روپڑے

,

   

مصنف نے کہاکہ ایک باوقار شخص کے متعلق گھناؤنا جھوٹ پھیلایاجارہا ہے۔
کاسوالی۔مصنف اور مورخ راج موہن گاندھی نے ملک کے پہلے وزیراعظم پنڈت جواہرلال نہرو کے متعلق کاسوالی میں خشونت سنگھ لیڈ فیسٹ میں خطاب کرتے ہوئے روپڑی اور کہاکہ یہاں پر ”ایک شاندار‘ بے مثال اور بہتر انسان کے متعلق جھوٹی کہانیاں بنائی جارہی ہیں“ اور کہاکہ ”ہمالیہ احتجاج کرے گا اور زمین بھی احتجاج کریگی“۔

ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ مہوا موئترا کی جانب سے مہاتما گاندھی‘ جواہرلال نہرو‘ اور تقسیم ہندو کے ہندوستان پر اثرات پر جمعہ کے روز”75سالہ وراثت کی عکاسی“ پرمنعقدہ ایک سیشن کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جواب میں گاندھی نے کہاکہ ”آپ نہرو کی پالیسیوں وکتنقید کرسکتے ہیں مگر ایک ایماندار شخص کے متعلق گھناؤنا جھوٹ نہیں پھیلا سکتے ہیں“

YouTube video

انہوں نے کہاکہ ”کئی سفید فام امریکیوں کا یہ ماننا ہے کہ باریک اوباما امریکہ میں پید ا نہیں ہوئے ہیں‘ کروڑ ہا ہندوستانیو نے اس بات کو تسلیم کرنا شروع کردیا کہ موتی لال نہرو ایک مسلمان تھے۔ یہ جھوٹ سالوں در سالوں سے پھیلایاجارہا ہے۔

اگر نہرو بھی مسلمان ہوتے تو یہ معاملہ نہیں ہے اور یہ جرم نہیں ہے۔ آپ قتل‘ سزا یا اس کے اجداد کی وجہہ سے کسی فرد کو ملزم نہیں ٹہراسکتے ہیں“۔ راج موہن گاندھی نے کہاکہ جنگ آزادی کے دوران 14سالوں تک نہرو جیل میں رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ”چودہ سالوں تک جیل میں رہنے ایک طویل وقت ہے‘ ان کی رہائی کے فوری بعد ان کی بیوی فوت ہوگئی۔ اورپھر یہ ایک بہترین‘ شاندار‘ سمجھدار انسان کے متعلق جھوٹے کہانیاں۔

نہرو کوہمالیہ سے محبت تھی۔ ہمالیہ دہل جائے گا زمین ہل جائے گی‘ آپ ان کی پالیسیوں کوتنقید کرسکتے ہیں مگر آپ کوکوئی حق نہیں ہے کہ سراہا جھوٹ پھیلائیں“۔

اپنے دادامہاتما گاندھی کا حوالہ دیتے ہوئے راج موہن گاندھی نے کہاکہ ”گاندھی کو اب کچھ نہیں ہوگا‘گاندھی زندہ ہیں اور میں یہ مانتا ہوں کہ گاندھی کو کچھ نہیں ہوگا“۔