نیتاجی کی پراسرار موت کی ڈی این اے کے ذریعہ تحقیقات کا مطالبہ

   

کولکتہ۔22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیتاجی سبھاش چندر بوس کی بیٹی انیتا بوس فان نے وزیراعظم نریدنر مودی سے درخواست کی کہ سبھاش چندر بوس کی باقیات کے ذریعہ ان کا ڈی این اے ٹسٹ کروایا جائے تاکہ ان کے والد کی پراسرار موت پر سے پردہ اٹھ سکے اور کہا کہ گزشتہ حکومتیں اس بارے میں کوئی بھی سعی نہیں کی ہیں لیکن انھوں نے مودی کی کوششوں کی سراہنا کی ہے۔ انیتا بوس نے کہا کہ اگر کوئی اور ان کی موت کا نظریہ نہ ہو تو ان کی موت 18 اگست 1945ء کو ایک ہوائی حادثہ میں ہوئی تھی۔ وہ اس سلسلہ میں وزیراعظم ہند اور جاپانی حکام سے ملاقات کرنے والی ہیں تاکہ نیتاجی کی باقیات جو ایک رینکوجی مندر جاپان میں محفوظ ہیں ان کا ڈی این اے ٹسٹ کروایا جائے۔ کئی دوسرے افراد ان کی ہوائی حادثہ میں موت پر یقین نہیں رکھتے۔ فان جرمنی سے پی ٹی آئی کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ وہ نیتاجی کی بعض دستاویزات کو منظر عام پر لانے کے لیے وزیراعظم نریندر مودی کی شکرگزار ہیں اور جلد ان سے ملاقات کی خواہاں ہیں۔ وہ جاپانی حکام سے بھی ملاقات کریں گی تاکہ نیتاجی کی دستاویزات کو منظرعام لائیں تاکہ حقائق کا پتہ چل سکے۔