نیتن یاہو کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

,

   

یروشلم : اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو یروشلم کی ضلعی عدالت نے اتوار کے روز بدعنوانی کے الزامات کا جواب دینے کے لئے آئندہ 6 دسمبر کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی۔عدالت نے کہا کہ سماعت کے دوران الزامات کا جواب دینے کے لئے نتن یاہو کی موجودگی ضروری ہے ۔ نیتن یاہو کو تین الگ الگ مقدمات کا سامنا ہے جن میں رشوت ستانی، دھوکہ دہی اور امانت میں خیانت کا مقدمہ شامل ہے ۔ ان مقدمات میں تین دیگر مدعا علیہان کو بھی سماعت کے لیے عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ نیتن یاھو اسرائیل کی تاریخ کے پہلے وزیر اعظم ہیں جنہیں عہدے پر رہتے ہوئے ایسے معاملے میں مقدمے کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ وہ کسی سازش کا شکار ہوئے ہیں۔مسٹر نیتن یاہو کو اس وقت کورونا وائرس (کووڈ ۔19) کی عالمی وبا روکنے کے لیے حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات اور ان کی وجہ سے پیدا ہونے والے معاشی بحران کی وجہ سے بھی عام لوگوں کے غم و غصے کا سامنا ہے ۔