نیتن یاہو کے خلاف احتجاج ،امریکی پرچم جلانے پرکملاہیریس نے مذمت کی

   

واشنگٹن: امریکی نائب صدر اور ڈیمو کریٹس کی اگلے صدارتی انتخاب کیلئے امیدوار کملا ہیریس نے چہارشنبہ کے روز واشنگٹن میں امریکی پرچم جلانے کی مذمت کی ہے۔ یہ پرچم امریکی کانگریس سے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے خطاب کے دوران احتجاج کرنے والے ہزاروں مظاہرین میں سے بعض نے جلائے تھے۔امریکی نائب صدر کملا ہیریس نے جمعرات کے روز ان واقعات کی مذمت کی اور مظاہرین کی طرف سے امریکہ کے قومی پرچم کو جلانے کا واقعہ قابل نفرت اور حب الوطنی سے عاری حرکت تھی۔امریکی مظاہرین نے چہارشنبہ کو واشنگٹن میں کانگریس کی عمارت کے باہر ہزاروں کی تعداد میں احتجاج کرنے کی کوشش کی، وہ جنگی جرائم میں مبینہ ملوث اسرائیلی وزیر اعظم کی کانگریس سے خطاب کے موقع پر غزہ میں جنگی کے حق میں اور فلسطینی شہری ہلاکتوں کے خلاف جمع ہوئے تھے۔