نیدرلینڈس میں برقعہ پوش خاتون پر جرمانہ

,

   

نیدرلینڈس ۔ 22 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ایک اور یوروپی ملک نیدرلینڈس میں برقعہ پوش خواتین پر اگست سے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اسے سرکاری طور پر ’’چہرہ پوشیدہ رکھنے والے لباس کے قانون پر جزوی امتناع‘‘ کہا جارہا ہے۔ اس قانون پر یکم ؍ اگست سے عمل کیا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں پر جو اپنا چہرہ پوشیدہ رکھیں گے 150 یورو (618 درہم، 168 امریکی ڈالر) جرمانہ عائد کیا جائے گا۔ اگر وہ عوامی ذرائع حمل و نقل، سرکاری دواخانوں اور سرکاری عمارتوں میں برقعہ پوش نظر آئیں۔ خلیج ٹائمس میں فیلندیزی خبر رساں ویب سائیٹ کے حوالہ سے اطلاع دی ہیکہ امتناع سرکاری حمل و نقل کارکنوں پر بھی عائد کیا جائے گا جنہیں عوام سے چہروں کا نقاب علحدہ کرنے کی ہدایت دیتے دیکھے جائیں گے۔ ان سے سرکاری عمارتوں سے باہر جانے کے وقت چہرہ نہ چھپانے کیلئے کہا جائے گا۔ خبر میں مزید کہا گیا ہیکہ اگر وہ انکار کرے تو پولیس کو طلب کیا جاسکتا ہے۔ ریاست کی کونسل میں برقعہ پر امتناع متعارف کروانے کے خلاف سفارش کی ہے۔ ان کا دعویٰ ہیکہ پہلے ہی سے قانون میں کافی دفعات موجود ہیں تاکہ عوام کو اپنے چہرے دکھانے کی ہدایت دی جائے۔ مبینہ طور پر 150 خواتین نیندرلینڈس میں رہتی ہیں جو برقعہ یا نقاب روزانہ استعمال کرتی ہیں۔