نیرج اور گوپی چند کا اسکول آف کوچنگ ایکسی لنس

   

نئی دہلی، 15 اگست (ایجنسیز) اولمپک جیولن چمپئن نیرج چوپڑا اور معروف بیڈمنٹن کوچ پلیلا گوپی چند نے ہندوستان میں کھیلوں کے کوچنگ نظام کو مزید مستحکم بنانے کے مقصد سے انڈین اسکول آف کوچنگ ایکسی لینس (ISCE) کا آغاز کیا ہے۔ اس پہل میں نیرج چوپڑا فاؤنڈیشن، گوپی چند بیڈمنٹن گْرکل اور AISTS انڈیا شریک ہیں۔ ISCE کے تحت کوچز کے لیے ہمہ جہت تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، جن میں اسپورٹس سائنس، فزیکل لٹریسی، اسپورٹس ایجوکیشن، ٹکنالوجی، ایتھلیٹ ڈیولپمنٹ اور کیریئر ڈیولپمنٹ جیسے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔ اس کا مقصد ملک میں اعلیٰ معیار کے مقامی کوچز کی نئی نسل تیار کرنا اور ہندوستان کے کھیلوں کے ماحولیاتی نظام کو عالمی معیار سے ہم آہنگ کرنا ہے۔