نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان کی نرملا سیتارمن سے ملاقات

   

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن سے ملاقات کی اور مطالبہ کیا کہ پانپور کو ورلڈ بینک سے چلنے والے ملٹی ملین ڈالر جہلم اور توی ریکوری پروجیکٹ کے تحت پروجیکٹ ایریا کے طور پر شامل کیا جائے ۔ مسعودی نے وزیر کو بتایا کہ جہلم کے کنارے واقع پانپور قصبہ، جو زعفران کیلئے مشہورہے ، 2014 کے تباہ کن سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا۔ قصبہ کئی ہفتوں تک ڈوبا رہا اور تمام اہم انفراسٹرکچر بشمول کورٹ کمپلیکس، آئی ٹی آئی، سیریکلچر کمپلیکس، پی ڈی ڈی ریسیونگ اسٹیشنزوغیرہ کو شدید نقصان پہنچا۔ درنگہ بل، کدلہ بل، فریستہ بل جیسے نصف درجن مقامات پر ندی کے پشتے ٹوٹ گئے اور سیلابی پانی پورے قصبے اور آس پاس کے بستیوں کو گھس گیا۔ جے ٹی آر پی کا مقصد آفات سے بچاناہے وہ ٹاون جو سیلب کے مسلسل خطرے میں ہے اور 2014 کے دوران بہت زیادہ نقصان اُٹھانا پڑاہے ، جے ٹی آر پی کے دائرہ کار میں لانے کا مستحق ہے ۔