نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن کی سرکیوٹ بنچ کا اجلاس

   

حیدرآباد ۔ 9 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : نیشنل کنزیومر ڈسپیوٹ ریڈریسل کمیشن ( این سی ڈی آر سی ) کے زیر اہتمام 28 جنوری تا 8 فروری کے درمیان تلنگانہ اسٹیٹ فوڈ کمیشن کانفرنس ہال آدرش نگر میں سرکیوٹ بنچ منعقد ہوگی جس میں کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 1986 کے تحت صارفین کی شکایتوں کی سماعت کی جائے گی ۔ بنچ میں صارفین کے ایک کروڑ یا اس سے زائد نقصانات کے مقدمات کی بھی سماعت کی جائے گی ۔ سرکیوٹ بنچس کے تحت مقدمات کی سماعت کا مقصد صارفین کے شکایتوں کی سماعت اور ازالہ کرنا اور مقدمات کی جلد سے جلد یکسوئی کرناہے ۔ نیشنل کمیشن نے تاحال اس طرح کے سرکیوٹ بنچس بنگلور ، چینائی ، حیدرآباد ، پونے ، کوچین ، احمد آباد ، بھوپال ، ناگپور ، چندی گڑھ ، جئے پور ، لکھنو اور کولکتہ میں بھی منعقد کی گئیں ہیں ۔ بنچ کی صدارت جسٹس آر کے اگروال آندھرا پردیش اور تلنگانہ دونوں ریاستوں کے صارفین کے مقدمات کی سماعت اور یکسوئی کریں گے ۔۔