نیل کا فرسٹ لک این ٹی آر کی سالگرہ پر ریلیز کیا جائے گا

   

حیدرآباد، 12مئی (یو این آئی) سوپر اسٹاراین ٹی آر کی سالگرہ کے موقع پر ان کی انتہائی منتظر فلم این ٹی آرنیل کی پہلی جھلک19 مئی 2026 کی آدھی رات کو جاری کی جائے گی۔ اس فلم کے حوالے سے شائقین میں طویل عرصے سے تجسس پایا جاتا ہے ۔ یہ فلم انڈسٹری کی دو بڑی شخصیات، اداکار این ٹی آر اور ہدایت کار پرشانت نیل کو پہلی بار ایک ساتھ لارہی ہے ۔فلم سازوں کے مطابق20 مئی کو اپنی سالگرہ منانے والے این ٹی آرکے مداحوں کے لیے یہ ایک خاص تحفہ ہوگا۔ فلم میں اداکار این ٹی آر ایک بالکل نئے انداز میں نظر آئیں گے ، مداحوں میں کافی جوش و خروش پایا جا رہا ہے ۔ اعلان کے بعد سے ہی این ٹی آرنیل بحث کا مرکز بنی ہوئی ہے اور ناظرین فلم سے وابستہ ہر معلومات کا بے صبری سے انتظارکر رہے ہیں۔ بڑے بجٹ اور نامور فنکاروں کی وجہ سے اس فلم کا شمار سال کی سب سے بڑی اور منتظر فلموں میں کیا جا رہا ہے ۔ پرشانت نیل کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم میں این ٹی آر مرکزی کردار ادا کریں گے ۔ فلم کی پروڈکشن مائیتھری مووی میکرز اور این ٹی آرآرٹس کے بینر تلے کی جا رہی ہے ۔