حیدرآباد : /19 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے نئی دہلی کے تلنگانہ بھون کے عہدیداروں پر اردو زبان کو نظر انداز کرنے پر برہمی کا اظہار کیا ۔ تغلق روڈ پر چیف منسٹر ریونت ریڈی کو الاٹ کردہ سرکاری بنگلہ کی نیم پلیٹ کی تیاری میں عہدیداروں نے تساہل سے کام لیتے ہوئے صرف تلگو ، ہندی اور انگلش کو شامل کیا ۔ نیم پلیٹ پر اردو شامل نہ کرنے پر چیف منسٹر نے کہا کہ تلنگانہ میں اردو کو دوسری سرکاری زبان کا درجہ حاصل ہے ۔ چیف منسٹر نے اردو کو شامل کرتے ہوئے ایک اور نیم پلیٹ تیار کرنے کی ہدایت دی ۔