نیوزپرنٹ پر ڈیوٹی کو واپس لینے کا امکان مسترد

   

نئی دہلی ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اخبارات کی طباعت کیلئے استعمال ہونے والے کاغذ پر درآمدی محصول کو واپس لینے کے مطالبات کو حکومت نے آج مسترد کردیا۔ وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے کہا کہ امپورٹیڈ نیوزپرنٹ پر 10 فی صد کسٹمز ڈیوٹی دیسی مینوفیکچررس کیلئے مسابقت کا مساوی موقع فراہم کرنے کا اقدام ہے۔
نئی مودی حکومت کا پہلا بجٹ پارلیمنٹ میں منظور
نئی دہلی ، 23 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پارلیمنٹ نے منگل کو مودی 2.0 حکومت کے پہلے بجٹ کو منظوری دے دی جبکہ وزیر فینانس نرملا سیتارمن نے کہا کہ زیادہ تر تجاویز کا مقصد فنڈز کی ازسرنو تقسیم ہے تاکہ زیادہ مساویانہ ترقی لائی جاسکے۔ تصرف (نمبر 2) بل 2019ء اور فینانس (نمبر 2) بل 2019-20ء کو لوک سبھا نے گزشتہ ہفتے منظور کرلیا تھا۔ اور آج اسے راجیہ سبھا نے ندائی ووٹ کے ذریعے منظور کیا ہے۔ اس کے ساتھ تین مرحلہ کی پارلیمانی منظوری کا عمل مکمل ہوگیا، جس میں عام بجٹ اور بعض وزارتوں کی کارگزاری پر مباحث بھی شامل ہیں۔ دو بلوں پر چار گھنٹے طویل مباحث کے جواب میں نرملا نے پٹرول اور ڈیزل پر ٹیکس میں دو، دو روپئے کے اضافے کو حق بجانب ٹھہراتے ہوئے کہا کہ افراط زر کافی نچلی سطح پر ہے اور اس اقدام سے قیمتوں پر کچھ خاص بوجھ نہیں پڑے گا۔ تقریباً تمام اپوزیشن نے مباحث کا کشمیر کے مسئلہ پر بائیکاٹ کیا۔