نیوزی لینڈ آتش فشاں، 25 فراد کی حالت سنگین

   

ویلنگٹن، 11 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ میں سیاحوں کے انتہائی مقبول وائٹ آئی لینڈ پر پیر کو آتش فشاں پھٹنے سے زخمی 55 افراد میں سے 25 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے ۔ آتش فشاں پھٹنے کے اس واقعہ میں چھ افراد کی موت ہو گئی تھی اور آٹھ دیگر لاپتہ ہیں۔ پولیس نے چہارشنبہ کو ایک بیان جاری کرکے کہا کہ سات مختلف ہاسپٹلس میں داخل 25 افراد کی حالت انتہائی نازک ہے۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتہ افراد کے بچنے کی امید کم ہے ۔ لاپتہ لوگوں میں آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ، چین اور ملیشیا کے سیاح شامل ہیں۔ ان کے ساتھ نیوزی لینڈ کاایک گائیڈ بھی تھا۔ نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے اس واقعہ پر ملک کی جانب سے اظہارغم کیا ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ مرنے والوں کی شناخت کے سلسلہ میں مکمل رپورٹ فی الحال جاری نہیں کی گئی ہے ۔ جزیرے پر تلاشی اور بچائو کاری جاری ہے ۔