نیوزی لینڈ اے کا دورہ ہند ملتوی

   

آکلینڈ ۔ نیوزی لینڈ نے اے ٹیم کا دورہ ہندوستان ملتوی کردیا جبکہ کیوی کرکٹرز نے کورونا وائرس کی پرواہ کیے بغیر کروڑوں ڈالرزکی خاطر آئی پی ایل کے لیے دستیابی ظاہرکردی ہے۔کیوی کپتان کین ولیمسن، لوکی فرگوسن، جیمز نیشیم، میچل سنیٹر، ٹرنٹ بولٹ اور میچل میکلین گھمن قابل ذکر نام ہیں۔ان 6 کرکٹرز نے نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ سے این اوسی دینے کی درخواست کی ہے۔