امارات گروپ بشمول امارات ائیر لائنس سے منسلک ٹرانس گارڈس نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کو حکومت یو اے ای نے ملک بدر کردیاہے
دوبئی۔فرضی فیس بک ائی ڈی کے تحت نیوزی لینڈ کی مسجد میں پیش ائے دردناک حملے پر جشن منانے والے دوبئی نژاد سکیورٹی کمپنی کے ایک ملازمن کو ملک بدر کردیاگیا ‘ اس بات کی جانکاری چہارشنبہ کے روز گروپ نے دی
۔ٹرانس گارڈ سکیورڈی گروپ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ’’ ہفتہ کے آخر میں ایک ٹرانس گارڈ کے ملازمین نے اپنے ذاتی فیس بک اکاونٹ سے بھڑکاؤ تبصرہ کیا اور نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں مسجد پر حملے کا جشن منایا۔
فرضی نام سے پوسٹ کرنے کے باوجود مذکورہ ملازم فیس بک پر پچھلے ہفتے کے آخری دن میں بھڑکاؤ تبصرہ کی شناخت کرلی گئی اور ٹرانس گارڈ پالیسی کے مطابق اس کو برطرف کرنے کے بعد انتظامیہ کے حوالے کردیاگیا‘‘۔
امارات گروپ بشمول امارات ائیر لائنس سے منسلک ٹرانس گارڈس نے کہا ہے کہ مذکورہ شخص کو حکومت یو اے ای نے ملک بدر کردیاہے۔نہ تو مذکورہ شخص کا نام بتایاگیا اور نہ ہی اس کی شہریت ظاہر کی گئی۔
جمعہ کے روز ایک آسڑیلیائی سفید فام دہشت گرد نے نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں دو مساجد پر دہشت گرد حملے میں اندھا دھند فائیرنگ کی جس میں نتیجے میں پچاس لوگ جاں بحق ہوگئے ۔ اس حملے کی ساری دنیانے مذمت کی اور متحدہ عرب امارات بھی اس پر اپنا سخت ردعمل ظاہرکیا
۔حملے کے پیش نظر جاری کردہ بیان میں خارجی منسٹری نے کہاکہ یواے ای ’’ دہشت گردی اور شدت پسند کا سامنا کرنے والے ہمارے دوست ملک نیوزی لینڈکے ساتھ مکمل اظہار یگانگت ہے ۔
اس کے تمام شہریوں کی حفاظت کے ضمن میں‘‘ یواے ای ساتھ کھڑا ہے۔