نیوزی لینڈ دہشت گردی حملہ : ایفل ٹاورنے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 

,

   

پیرس : پچھلے جمعہ کے روز نماز جمعہ کے موقع پر نیوزی لینڈ میں دہشت گردی حملہ کیا گیا ۔ جس میں تقریبا ۵۰؍ لوگ ہلاک ہوئے اور ۴۰؍ لوگ زخمی ہوئے ۔ ا س حملہ کی ساری دنیا مذمت کر رہی ہے ۔ وزیر اعظم نیوزی لینڈ نے بھی اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس حملہ دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ۔ ان مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے پیرس کے مشہور ٹاور ایفل ٹاور کو تاریک کردیا گیا۔

ٹوئیٹر پر اعلان کیا گیاہے کہ ’’ چرسچرچ ( نیوزی لینڈ ) کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے میں آج رات اپنی تمام روشنی بند کردوں گا ۔ ‘‘واضح رہے کہ اس سے قبل مصر میں 2017 میں ایک مسجد پر دہشت گردانہ حملہ کے مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ایفل ٹاور کی روشنی بند کردی گئی تھی ۔ اس حملہ میں 230لوگوں کی جانیں تلف ہوگئی تھی ۔

 

YouTube video