نیوزی لینڈ شہیدوں کے ارکان خاندان کی مکہ مکرمہ آمد

   

مکہ مکرمہ ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کے کرائسٹ چرچ میں جاریہ سال مارچ میں دو مساجد پر ہوئے دہشت گرد حملوں میں جاں بحق ہوئے 51 مسلمانوں کے ارکان خاندان فریضۂ حج ادا کرنے مکہ مکرمہ پہنچ گئے جہاں وہ اپنے متعلقہ خاندانوں سے تعلق رکھنے والے شہیدوں کے لئے خصوصی دعائیں کریں گے۔ دریں اثناء حکام نے بتایا کہ نیوزی لینڈ سے آنے والے عازمین حج کی تعداد 200 ہے اور انہیں ہر ممکنہ سہولیات فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ اپنا غم فراموش کرتے ہوئے اللہ تعالیٰ کے روبرو خودسپرد ہوجائیں اور اپنے خاندانوں کے شہیدوں کے لئے خصوصی دعائیں کریں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہے کہ سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے نیوزی لینڈ کے شہیدوں کے ارکان خاندان کو فریضہ حج کے لئے خصوصی طور پر مدعو کیا ہے اور مکہ مکرمہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔