نیوزی لینڈ میں آتش فشاں سے جھلسے، مریضوں کے علاج کیلئے امریکہ کو 1.2 ملین مربع سنٹی میٹرجلد کا آرڈر

   

٭ نیوزی لینڈ حکومت نے حال ہی میں آتش فشاں پھٹ پڑنے سے جھلسنے والے افراد کے علاج کیلئے1.2 ملین مربع سنٹی میٹر جلد (اسکن) کا امریکہ کو آرڈر دیا ہے۔ وائیٹ جزیرہ پر آتش فشاں کے پھٹ پڑنے سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ 30 زخمیوں کے منجملہ 27 مریضوں کے جسم 30 فیصد سے زیادہ جھلس گئے جبکہ 22 مریضوں کے پھیپھڑے متاثر ہوگئے جن کا علاج کیا جارہا ہے۔