نیوزی لینڈ نے ونڈے سیریز جیت لی

   

کرائسٹ چرچ۔ فن ایلن اور ڈیون کونوے نے 97 رنزکا اوپننگ اسٹینڈ بناکر نیوزی لینڈ کے 220 رنزکے تعاقب میں ہندوستان کے خلاف شاندار آغاز کیا۔ فاسٹ بولر عمران ملک نے ایلن کو آؤٹ کرکے یہ جوڑی توڑی لیکن بارش نے چہارشنبہ کو ہیگلے اوول میں ہندوستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والا تیسرا اور آخری ونڈے میچ منسوخ کر وا دیا۔ جب بارش ہوئی تو نیوزی لینڈ 18 اوورز میں 104/1 پر تھا اورڈکورتھ لیوس نظام کے حساب سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ 50 رنز سے آگے ہے لیکن مکمل میچ کی تشکیل کے لیے دوسری اننگز میں 20 اوورز کی ضرورت تھی لیکن بارش کی وجہ سے نتیجہ کے لیے باقی دو اوورز کا کھیل کا امکان ختم ہوگیا جس کے بعد نیوزی لینڈ نے سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی۔ اس دورے میں چھ میں سے تین میچ بارش کی وجہ سے ضائع ہوگئے اور ایک بارش کی وجہ سے ٹائی پر ختم ہوا۔ مکمل طور پر صرف دو میچ کھیلے گئے، ایک ٹی20 میں اور دوسرا ونڈے سیریز کا افتتاحی میچ۔ ہندوستان نے ٹی20 سیریز اسی جیتی جس طرح نیوزی لینڈ نے ونڈے سیریز جیت لی ۔ 220کے تعاقب میں ایلن اورکونوے نے محتاط انداز میں آغازکیا، پہلے آٹھ اوورز میں صرف 34 کا اضافہ کیا کیونکہ دیپک چاہر اور ارشدیپ سنگھ نے انہیں قابو میں رکھا۔ ایلن اگرچہ ان دونوں میں زیادہ جارحانہ تھے۔ ایلن نے اپنی نصف سنچری اس وقت حاصل کی جب انہوں نے واشنگٹن سندر کو لانگ آف پر فلیٹ چھکا لگایا۔17ویں اوور میں ملک کو فائن لیگ کے پر شاندار اسٹوک کھیلنے کے بعد ایلن نے ایک شارٹ گیند تک پہنچنے کی کوشش کی لیکن 57 رنزکے سکور پر آوٹ ہوئے اور اس طرح 97 رنز کی اوپننگ پارٹنرشپ کا خاتمہ ہوا ۔ اس سے قبل آل راؤنڈر سندر نے اپنا پہلا ونڈے نصف سنچری اسکور بنا کر ہندوستان کو 47.3 اوورز میں 219 تک پہنچایا۔ اگر ان کی اننگز نہ ہوتی تو ہندوستان بہت کم اسکور پر آوٹ ہوتا۔ ایک پچ پر جہاں بہت زیادہ گھاس اور سوئنگ تھی اور ابر آلود حالات کے ساتھ ہندوستان کی اننگز واقعی کبھی نہیں چل سکی، یہاں تک کہ سندر نے 64 گیندوں کی اننگز میں پانچ چوکے اور ایک چھکا لگایا جس کی بدولت مہمان ٹیم 200 کا ہندسہ عبور کرسکی۔ان کے علاوہ شریاس ایئر نے بھی 49 رنز کی اچھی اننگز کھیلی ۔ میزبانوں کے لیے ڈیرل مچل کو پانچویں بولر کے طور پر استعمال کیا جانا ایک ماسٹر اسٹروک تھا، جس نے اپنے سات اوورز میں 3/25 حاصل کیا۔ اسپنر مائیکل بریسویل کے ساتھ آنے والے ایڈم ملنے نے اپنے دس اوورز میں 57 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ ٹم ساؤتھی نے دو وکٹس لئے جبکہ میٹ ہنری نے بغیر وکٹ کے ہونے کے باوجود اپنے انتہائی موثر دس اوورز میں صرف 29 رنز دیے۔
ترجمان کے مطابق انگلینڈ ٹیسٹ اسکواڈ کے کھلاڑی کورونا وائرس کا شکار نہیں ہوئے۔