نیوزی لینڈ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے ایم پی کے نوزائیدہ کو دودھ پلایا

,

   

ویلنگٹن ۔ 22 اگست (سیاست ڈاٹ کام) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں چہارشنبہ کو ایک انوکھا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایوان کے اسپیکر ٹریور ملارڈ نے ایک پارلیمانی مباحثہ کے دوران رکن پارلیمان تماتی کافی کے نوزائیدہ بچہ کو نہ صرف گود میں لیا بلکہ اسے بوتل کے ذریعہ دودھ بھی پلایا۔ تماتی کافی نے پارلیمانی مباحثہ میں اپنے نوزائیدہ کے ساتھ پہلی بار شرکت کی تھی۔ خوشی سے سرشار ملارڈ نے اس موقع کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ عام طور پر اسپیکر کی کرسی پریسائڈنگ آفیسرس ہی استعمال کرتے ہیں لیکن آج میرے ساتھ اس کرسی کو ایک دیگر وی آئی پی (نوزائیدہ) نے بھی شیئر کیا۔