کوئنز ٹاون ۔پاکستان ٹسٹ ٹیم کے اوپنر شان مسعود نے کہا ہے کہ اس وقت ہم آئی سی سی ٹسٹ درجہ بندی میں ساتویں نمبر پر لیکن ہماری ٹیم اتنی بری نہیں ہے جتنی خراب ہماری درجہ بندی ہے۔ ٹسٹ درجہ بندی میں مقام پاکستان ٹیم کی صلاحیتوں کی عکاس نہیں، امید ہے دورہ نیوزی لینڈ سے درجہ بندی میں بہتری کی جانب سفر کا آغاز ہوگا۔ قرنطینہ مشکل ضرور تھا لیکن اب زندگی معمول کے مطابق ہوچکی ہے ۔ٹسٹ سیریزکی تیاریوں کیلئے کافی وقت ہے۔