نیوزی لینڈ کی سابق خاتون وزیر کی صرف 44 سال کی عمر میں موت

   

آکلینڈ (سید مجیب کی رپورٹ): نیشنل پارٹی کی سابق وزیر نکی کائے کی صرف 44 سال کی عمر میں موت ہوگئی۔ وہ عرصہ دراز سے کینسر جیسی موذی بیماری میں مبتلا تھیں۔ وہ 1999ء میں نیشنل پارٹی میں شامل ہوئی تھیں۔ ان کی موت پر نیوزی لینڈ کے وزیراعظم کرسٹوفرلکسن نے اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔