نیوزی لینڈ کے خلاف ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان

   

اینٹیگا : نیوزی لینڈ کے خلاف 27 نومبر کو شروع ہونے والی سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز ٹیم کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں آل راونڈر روسٹن چیس کو نائب کپتان بنانے کے علاوہ ٹوئنٹی 20 کرکٹ میں وکٹ کیپر بیٹسمین نکولاس پورن کو نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ چیس کو گریک براتھویٹ کے مقام پر نائب کپتان بنایا گیا ہے جوکہ جولائی میں منعقدہ انگلینڈ سیریز میں جیسن ہولڈر کے نائب تھے۔ 25 سالہ پورن کو ویسٹ انڈیز کی محدود اوور کی ٹیم کیلئے نائب کپتان بنایا گیا تھا اور وہ اپنا مقام برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ 28 سالہ چیس نے 35 ٹسٹ مقابلوں میں 5 سنچریاں اسکور کرنے کے علاوہ اسپن بولنگ بھی کی ہے۔