نیوم سٹی کے تحت معاشی کے مرکز ’آکزاگان‘ کے قیام کا اعلان

,

   

ریاض : سعودی عرب کے ولیعہد محمد بن سلمان نے آج ’آکزاگان‘ کے قیام کا اعلان کیا جو نہایت عصری نیوم سٹی کے تحت معاشی ترقی کا مرکز ثابت ہوگا۔ اِس میں مستقبل کے جدید مینوفیکچرنگ سنٹرس ہوں گے جس سے نہ صرف نیوم سٹی بلکہ پوری سلطنت کو معاشی ترقی اور تنوع کے فروغ میں سہولت ملے گی۔ محمد بن سلمان نیوم کمپنی بورڈ آف ڈائرکٹرس کے چیرمین بھی ہیں۔اُنھوں نے کہاکہ ویژن 2030 کے تحت سلطنت کے پروگرام حزب توقع آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ پراجکٹس سعودی عرب کو علاقائی تجارت اور سیاحت کے شعبوں میں بڑی قوت بن کر اُبھرنے میں مدد دیں گے۔ نیوم کے سی ای او نضمی النصر نے کہاکہ آکزگان کے ذریعہ بنیادی سطح پر تبدیلی واقع ہوگی کہ دنیا کا مینوفیکچرنگ سنٹر س کے معاملہ میں نظریہ بدل جائے گا۔ آکزگان کے پراجکٹس کو کئی پارٹنرس حاصل ہورہے ہیں۔ یہ چوتھے صنعتی انقلاب کا موجب بن سکتا ہے۔ آکزگان ایسا جامع شہری مرکز بنے گا جو نیوم کے جنوب مغربی گوشے میں بڑے علاقہ پر مشتمل ہوگا اور زبردست تکنیکی اور عصری سہولتوں سے مزین رہے گا۔