نیوکلیئر معاہدے کی موت اسے پھر سے زندہ کرنے سے بہتر : رضا پہلوی

   

واشنگٹن : ایران کے سابق بادشاہ کے بیٹے رضا پہلوی نے امریکی صدر جو بائیڈن کو نیوکلیئر معاہدہ کی طرف واپسی سے خبردار کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سمجھوتے کی موت اس کو زندہ کرنے سے بہتر ہے۔ تاہم پہلوی نے توقع ظاہر کی ہے کہ بائیڈن انتظامیہ ’’نیوکلیئر بلیک میلنگ‘‘ کے سامنے ہتھیار ڈال کر مشترکہ جامع عملی منصوبے(JCPOA) کے لیے ایران کے ساتھ نیوکلیئر معاہدے میں شامل ہو جائے گی۔امریکہ میں سکونت پذیر رضا پہلوی نے یہ بات نیوز ویک جریدے کو دیے گئے ایک طویل انٹرویو کے دوران کہی۔معاہدے کے ناقدین کا جن میں سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ شامل ہیں کہنا ہے کہ یہ سمجھوتا نا کافی ہے۔