کشمیر کے بارے میں ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی پر لب کشائی کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ دونوں نیوکلیر ممالک ہیں۔ انھیں ہی اس مسئلہ کی یکسوئی کرلینا چاہئے۔ ’’میں نے ثالثی کی پیشکش کی تھی کیونکہ وہ موجودہ طور پر واقعی سنگین موڑ پر ہیں اور امید ہے صورتحال بہتر ہوجائے گی۔‘‘ ٹرمپ نے نریندر مودی اور عمران خان دونوں سے حال ہی میں ملاقات کی ہے۔