نیویارک کے پراسکیوٹر نے لوٹے ہوئے نودارت ہندوستان‘ پاکستان کولوٹا دئے

,

   

بیراگ دفتر کے بموجب پچھلے ماہ ایک تقریب کے دوران جملہ 307چیزیں جس کی مالیت4ملین کے قریب ہے ہندوستان کے کونسل جنرل رندھیر جئے سوال کے سپرد کئے گئے ہیں


نیویارک۔نیویارک پبلک پراسکیوٹر الوین بیراگ نے ہندوستان او رپاکستان سے لوٹے گئے سینکڑوں قدیم اورنایا ب مجسمے واپس لوٹائے ہیں جس میں کچھ 5500سال قدیم بھی ہیں‘ جنھیں نایاب چیزوں کی تسکری میں سزا یافتہ مبینہ ماسٹر مائنڈ سبھاش کپور کے ایک نٹ ورک کے ذریعہ امریکہ لایاگیاتھا۔

مین ہٹن میں بیراگ کے دفتر نے کہاکہ بھارت‘ پاکستان‘ افغانستان‘ کمبوڈیا‘ انڈونیشیاء‘ میانمار’نیپال‘سری لنکا‘ تھائی لینڈمیں کپور کی کثیر القومی سرگرمیوں کی تفتیش کے دوران بھارت کے 235نودرات ضبط کئے گئے ہیں‘ جن میں مندروں کی بہت سے مقدس تصاویر بھی شامل ہیں۔

مذکورہ دفتر کاکہنا ہے کہ اسمگلنگ کئے گئے اشیاء کو کپور کے آرٹ آف پاسٹ گیلری کے ذریعہ فروخت کیاگیاہے جو من ہٹن میں موجود ہے۔ ان میں ایک چیز12ویں یا13ویں صدی کی قدیم پریکارا کے طور پر پہچانے جانے والی سنگ مرمر کی مورتی ہے جس کو یل یونیورسٹی کی آرٹ گیلری نے واپس کردیا جس کو ایک فیملی سے کپور سے خرید کر یونیورسٹی کی آرٹ گیلری کو تحفہ دیاتھا۔

بیراگ نے کہاکہ ”ان منصوعات کی چوری ایک پیشہ وار تسکری گروپ کا کارنامہ ہے جس کے لیڈران نودارت کی ثقافتی اورتاریخی پس منظر سے کوئی سروکار نہیں ہے“۔

حالیہ ہفتوں میں مذکورہ پراسکیوٹر نے کمبوڈیا‘ مصر‘ اسرائیل اور اٹلی کے بشمول دیگر ممالک سے چوری کئے گئے آرٹ کو واپس کیاہے۔

بیراگ دفتر کے بموجب ایک تقریب کے دورا ن پچھلے ماہ جملہ 307اشیاء جس کی قیمت4ملین امریکی ڈالر ہے ہندوستان کے کونسل جنرل رندھیر جئے سوال کے حوالے کئے گئے ہیں۔

مذکورہ دفتر کا کہنا ہے کہ اسملنگ کرنے والے نینسی وینر اور ان کے آنجہانی ماں ڈوریس وینر سے تفتیش کے دوران پانچ ہندوستانی نودرات ضبط کئے گئے تھے۔

ان کے پاس سے ضبط شدہ اور ہندوستان واپس کئے جانے والے سامان میں ایک بھگوان وشنو اور دیوی لکشمی کی گروڈا کے ساتھ مورتی ہے جو 11ویں سنیچری میں وسطی ہندوستان کی ایک مندر سے چوری کی گئی تھی۔بیراگ کے دفتر کا کہنا ہے کہ پانچ سازشی برائے کپور‘ رایچر سلمون‘ نیل پیری‘ سیلینا محمد‘ ارون فریڈمن اور سشما سیرین کو پہلے ہی امریکی عدالتو ں نے سزا سنادی ہے۔