نیو یارک کی سوپر مارکٹ میں فائرنگ، 10 افراد ہلاک، کئی زخمی

,

   

نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کی واردات کو انجام دیتے ہوئے سابق پولیس افسر سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ میڈیا کے مطابق یہ واقعہ امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو کی ایک سوپر مارکیٹ میں پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق 18 برس کا سفید فام حملہ آور فوجی یونیفارم، بکتر بند شیلڈ اور ہیلمٹ پہن کر سوپر مارکیٹ میں داخل ہوا اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔فوجی یونیفارم میں ملبوس ملزم نے فائرنگ کا پورا واقعہ براہ راست سوشل میڈیا پر بھی نشر کیا تاہم پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے لیا، جس کی شناخت 18 سالہ پیوٹن ایس گینڈرون کونکلن کے طور پر ہوئی۔ حملہ آور خود کو یہودیوں کا مخالف اور انتہا پسند سفید فام قرار دے رہا تھا۔ ملزم کی بندوق پر بھی نسل پرستی کے الفاظ درج تھے۔ایف بی آئی کے مطابق واقعے کی تحقیقات نفرت انگیز جرائم کے تناظر میں کی جا رہی ہیں جبکہ سیاہ فام کمیونٹی کے افراد نے صدر جو بائیڈن سے واقعے کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔