کاراباخ : بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکا شینکو نے کہا ہے کہ اگر نیٹو فوجیں یوکرین میں داخل ہوئیں تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو جائے گی۔لْوکا شینکو نے روسی سرکاری ٹیلی ویڑن چینل “روسیہ” کے لئے انٹرویو میں ایجنڈہ کے موضوعات کا جائزہ لیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ یوکرین کے ڈرون طیارے بارہا ہماری فضائی حدود کی خلاف ورزی کر چکے ہیں۔ ہم نے یوکرین کی طرف سے متوقع خطرات کے مقابل ضروری تدابیر اختیار کر لی اور بیلا روس۔یوکرین سرحد پر فوجیں متعین کر دی ہیں۔نیٹو کے یوکرین میں فوجیں بھیجنے کے احتمال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ “ہم نیٹو کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے لیکن اگر انہوں نے یوکرین میں فوجیں بھیجیں تو ہمارے پاس جنگ کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں رہے گا۔ ہماری واحد لکیر ہے اور وہ لکیر ہماری ملکی سرحد ہے۔ جیسے ہی انہوں نے ہماری سرحد پر حملہ کیا ہم ایک لمحے کی تاخیر کئے بغیر اس کا جواب دیں گے۔