نیٹ۔2023 (میڈیکل انٹرنس ٹسٹ)

   

6 اپریل آخری تاریخ،7 مئی کو امتحان

ایم ۔اے ۔حمید
NTA نیشنل ٹسٹنگ ایجنسی کے تحت ملک گیر سطح پر میڈیکل کا انٹرنس امتحان نیٹ National Eligibility cum Entrance Test (NEET) 7 مئی 2023ء کو رکھا ہے۔ اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس، آیوش کورسیس آیورویدکBAMS ، ہومیوپیتھی BHMS ، یونانی BUMS میں داخلے ہوتے ہیں۔ اس کے ذریعہ داخلے کی اہلیت بھی ہوتی ہے۔ نیٹ (یوجی) انٹرمیڈیٹ (10+2) گروپ بیالوجی ، فزکس ، کیمسٹری کے آبجیکٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوتا ہے۔ امتحانی اسکیم سال گزشتہ کی طرح 200 سوالات پر رہے گا۔ ہر صحیح جواب پر 4 نشان اور غلط جواب دینے پر ایک منفی مارک ہوگا جو نشان محصلہ نشانات سے منہا کردیا جائے گا۔ 200 سوالات میں 180 سوالات حل کرنا ہے۔
نیٹ امتحانی اسکیم
NEET (یوجی )سیشن 2023-24ء کا امتحانی پرچہ اسکیم ذیل کے مطابق رہے گی۔
(1) فزکس ۔ سیکشن A ، 35 سوالات ، 140 نشانات
سیکشن B ، 15 سوالات ، 40 نشانات
(2) کیمسٹری سیکشن A ، 35 سوالات ، 140 نشانات
سیکشن B ، 15 سوالات ، 40 نشانات
(3) باٹنی سیکشن A ، 35 سوالات ، 140 نشانات
سیکشن B ، 15 سوالات ، 40 نشانات
(4) زوالوجی ۔ سیکشن A ، 35 سوالات ، 140 نشانات
سیکشن B ، 15 سوالات ، 40 نشانات
جملہ سوالات 200 ۔ حل کرنا 180 ۔ 720 نشانات
OMR : جوابی شیٹ صحیح دائرہ بن کر حل کریں،
سیکشن B، کے 15 سوالات میں 10 سوالات کے جواب ہی دینا ہے۔
NTA امتحان منعقد کرنے کے بعد نتائج جاری کرتے ہوئے مارکس اور رینک دیتا ہے اور 50 – Percentile پر کامیاب ؍ اہل قرر پاتے ہیں۔ یہ سوالات MCQ ہیں۔ ہر صحیح جواب پر 4 نشان اور غلط جواب پر (-1) ایک منفی نشان ہوتا ہے اور جواب نہ دینے Unanswered پر کوئی نشان نہیں۔ اس طرح امیدوار امتحانی پرچہ اسکیم سے صحیح واقف ہوتے ہوئے اس کے مطابق تیاری بھی کریں اور امتحان میں شرکت کے ذریعہ اس پر عمل کریں۔ نیٹ کے سابقہ کٹ آف (کامیابی کے نشانات) 50 پر Percentile میں 107 نشانات تھے۔ ہر سال میں اس میں کمی یا اصافہ ہوتا ہے۔ ملک بھر سے 18 لاکھ سے زائد امیدوار شرکت کرتے ہیں اور جملہ تعداد میں 50% امیدوار جو نشانات حاصل کرتے ہیں۔ ان کو 50 Percentile پر کامیاب اور اہل قرار دیا جاتا ہے۔ ہر مضمون کے محصلہ نشان کے ساتھ Percentile پر کامیاب اور اہل قرار دیا جاتا ہے۔ ہر مضمون کے محصلہ نشان کے ساتھ Percentile بھی دیا جاتا ہے۔ یہ قومی سطح کا مسابقتی انٹرنس امتحان ہے۔ داخلہ ذریعہ کونسلنگ ہوتا ہے۔ این ٹی اے نشانات کے ساتھ AIR آل انڈیا رینک رہتا ہے جو ہر طالب علم کا الگ الگ ہوتا ہے۔ Same مارکس کے کئی طلبہ ہوتے ہیں لیکن ان کا رینک الگ الگ ہوتا ہے۔ معلوماتی بلیٹن میں واضح کردیا گیا کہ رینک مضمون واری نشانات اور عمر کی بنیاد پر رینک دیا جاتا ہے۔ نیٹ یو جی Paper Based Test (PBT) ہے جبکہ دوسرے امتحانات CBT کمپیوٹر پر مبنی ہوتے ہیں۔ نیٹ کے سوال پرچہ کیلئے 200 سوالات کے 200 نشانات ہے جبکہ نشانات 180 سوالات کے 720 نشانات ہیں۔ طالب علم پرچہ حل کرتے ہوئے نہایت غوروفکر کے ساتھ 5، 5 سوالات دوسرے سیکشن میں ہر مضمون کے حل نہ کریں۔ سوال پرچے ملک کی 13 زبانوں میں دیئے جارہے ہیں۔ جن میں انگلش، ہندی، تلگو کے ساتھ اُردو میں بھی پرچہ سوال مہیا کیا جاتا ہے۔ امیدوار کو جوابات صرف OMR جوابی شیٹ پر دائرہ بھرنا Bubbling کرنا ہوتا ہے۔ اس لئے طالب علم صحیح جواب کے ساتھ صحیح دائرہ بھی بھریں۔ بسااوقات جواب صحیح ہوتا ہے، لیکن OMR جوابی شیٹ پر صحیح دائرہ نہیں ہوتے۔ مارکس منفی ہوجاتے ہیں۔ اہلیتی امتحان (انٹر10+2) کو مانا جاتا ہے جس کیلئے کوڈ نمبر بورڈ کے لحاظ سے اور کامیاب یا اب امتحان میں شرکت کے لحاظ سے دیا گیا ہے۔ معلوماتی تمثیلی میں ملاحظہ کریں کہ آپ کس کوڈ نمبر کے اہل میں داخلے AIG آل انڈیا کوٹہ 15% اور 85% اسٹیٹ کونسلنگ کے تحت ہوتا ہے۔ تلنگانہ میں MBBS، BDS اور آیوش کے داخلے کی مکمل کونسلنگ میں زمرہ جات A ،B اور C کیلئے کے این آر یو ایچ ایس کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے تحت ہوتی ہے۔ نیٹ 2023ء کا مکمل نصاب معلوماتی بلیٹن میں دے دیا گیا ہے۔ اس کے مطابق تیاری کریں۔ NCERT اسٹیٹ نصاب کسی بھی ریاستی بورڈ کے تحت نصاب کے مطابق سوالات ہوتے ہیں۔ امتحانی فیس عام زمرہ کیلئے 1700 روپئے اور OBC Section کیلئے 1600 روپئے ہے۔ OBC ‘E’ریاست تلنگانہ اے پی میں ہی ہے جبکہ OBC-NCL لسٹ میں نہیں ہے۔ امیدوار نہ گھبرائیں نہ فکرمند ہو، اب صرف NEET میں شریک ہوکر AIR حاصل کریں اور تمام اسنادات تب پیش کریں اس لئے نیٹ کو توجہ دیں اور کامیابی کے بعد کونسلنگ کے وقت زمرہ جات اور اسنادات کے لحاظ سے داخلہ حاصل کریں۔ نیٹ میں Dress Code اور فوٹوز نہایت اہم ہے، اس کے لحاظ سے فارم داخل کریں اور امتحانی مرکز پر اس لحاظ سے شرکت کریں۔ NEET (یوجی) کے ذریعہ ایم بی بی ایس، بی ڈی ایس اور آیوش کورسیس میں الگ الگ زمرہ جات کی الگ الگ کونسلنگ سے داخلے ہوتے ہیں۔ 7 مئی کو ملک گیر سطح کے انٹرنس کے بعد اسی دن شام 7 بجے مختلف پرائیویٹ ادارہ جات Key جاری کرتے ہیں۔ امیدوار سوال پرچہ پر جو جواب دیئے ۔ OMR جوابی شیٹ کو ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں۔ جس سے جواب اور محصلے نشانات کا اندازہ ہوجاتا ہے۔ نیٹ کراش کورس کوچنگ پروگرام، کونسلنگ کی داخلے تک مکمل رہنمائی کیلئے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست، عابڈز پر 9063244927 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔