نیٹ 2022 ء میں تلنگانہ سے 35 ہزار امیدوار کامیاب

   

ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس / ایوش کورسز میں داخلے
حیدرآباد /11 ستمبر (سیاست نیوز) نیٹ (میڈیکل انٹرنس) جو /17 جولائی کو منعقد ہوا تھا اسکے نتائج کے بعد سال حال کامیابی کیلئے اقل ترین مارکس 117 پر اہل قرار دیا گیا ۔ تلنگانہ سے 61207 امیدواروں نے رجسٹریشن کروایا تھا جن کے منجملہ 59296 امیدواروں نے شرکت کی جن میں کامیاب امیدواروں کی تعداد 35148 رہی جو ایم بی بی ایس / بی ڈی ایس / ایوش کورسز میں داخلے کے اہل قرار دیئے گئے ۔ اسٹیٹ میرٹ لسٹ اور میناریٹی رینک کے بعد کے این آر یو ایچ ایس کونسلنگ شیڈول جاری کرے گا ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر 4 بجے تا 7 بجے شام ایم اے حمید سے شخصی کونسلنگ کرسکتے ہیں ۔