ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس کیلئے اے زمرہ کی کونسلنگ رجسٹریشن
حیدرآباد ۔ 3 اگست (سیاست نیوز) تلنگانہ کے کالوجی نارائن راؤ یونیورسٹی آف ہیلت سائنس ورنگل نے نیٹ 2024ء کے اسٹیٹ لسٹ جاری کی ۔ جملہ 42,206 امیدوار 162 نشانات کے ساتھ عام زمرہ میں کامیاب قرار پائے جبکہ بی سی زمرہ کے ساتھ 127 نشانات کے ساتھ 48,184 امیدوار اہل قرار پائے۔ اس طرح ریاست بھر سے 73 ہزار امیدوار شرکت کئے تھے۔ یونیورسٹی جو کونسلنگ کا مجاز ادارہ ہے۔ اے زمرہ کنوینر کوٹہ کے تحت ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس میں داخلے کیلئے کونسلنگ رجسٹریشن 4 تا 13 اگست رکھی ہے اور امیدواروں کو فیس ادا کرکے اسنادات کو اپ لوڈ کرنا ہوگا۔ سال حال نیٹ 2024ء کے 4 جون کو نتائج کے اجرائی کے بعد تنازعات کی وجہ سے دو ماہ کا عرصہ گذرا اور اب 4 اگست سے کونسلنگ کا رجسٹریشن ہورہا ہے۔ ریاست بھر میں 4 نئے میڈیکل کالجس کے قیام کے بعد 400 نشستوں کا اضافہ ہوگا۔ سال گذشتہ 750 مسلم امیدوار کو ایم بی بی ایس میں اے زمرہ میں داخلہ ملا تھا۔ اس سال اس میں اضافہ کا امکان ہے۔ ایم بی بی ایس ؍ بی ڈی ایس کی ویب آپشن ؍ کالجس کا انتخاب الگ الگ ہوگا جبکہ رجسٹریشن ایک ہی رہے گا۔ دوسرے مرحلہ اور آخری مرحلہ کی کونسلنگ ہوگی اور بی زمرہ، سی زمرہ کی الگ الگ رہے گی۔ ایم اے حمید سے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر 4 تا 7 بجے تک شخصی رہنمائی حاصل کریں۔