و،945 اقامتی اسکولوں میں طلبہ کو مفت معیاری تعلیم

   


سرکاری اسکولوں کے طلبہ کا قومی سطح پر مظاہرہ، کے ٹی راما راؤ کا اسکولی طلبہ سے خطاب

حیدرآباد: وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ نے کہا کہ ریاست میں 945 اقامتی اسکول طلبہ کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں اور حکومت کی جانب سے ہر طالب علم پر سالانہ 1.25 لاکھ روپئے کا خرچ ہورہا ہے ۔ سرسلہ کے دورہ کے موقع پر ضلع پریشد ہائی اسکول کی عمارت کا افتتاح انجام دینے کے بعد کے ٹی آر نے کہا کہ اقامتی اسکولوں میں حکومت تمام طبقات سے تعلق رکھنے والے طلبہ کو مفت معیاری تعلیم فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی ممالک میں اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کرنے کیلئے 19 لاکھ روپئے کی اسکالرشپ فراہم کی جارہی ہے اور اس اسکیم میں تلنگانہ ملک کی واحد ریاست ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کو ملازمت کے حصول کیلئے پڑھنے کے بجائے قابلیت کیلئے تعلیم حاصل کرنی چاہئے ۔ انہوں نے طلبہ کو اسپورٹس کے شعبہ میں دلچسپی لینے کا مشورہ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کے سوشیل ویلفیر اسکولوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ نے قومی سطح کے رینک حاصل کئے ہیں۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بچوں کے تابناک مستقبل کے لئے ہر کسی کو مساعی کرنی چاہئے ۔ انہوں نے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ بہتر تعلیم کے سا تھ اپنے والدین کا نام روشن کریں ۔ 1960 ء میں قائم کئے گئے اس اسکول سے کئی قابل شخصیتیں پیدا ہوئی ہیں۔ اسکول میں بیک وقت 400 طلبہ کیلئے ڈائننگ ہال کے علاوہ کمپیوٹر لیاب اور 39 رہائشی کمرے تعمیر کئے گئے ہیں۔