روٹرڈم : سوئٹزرلینڈ کے سابق گرانڈ سلام چمپئن اسٹین وؤرنکا کو اے بی این ایمبرو ورلڈ ٹینس ٹورنمنٹ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔ تین مرتبہ کے چمپئن کھلاڑی کو کیرن کیچونو کو 6-4 ، 7-5 کی شکست برداشت کرنی پڑی ۔ علاوہ ازیں دوسرے درجہ کے کھلاڑی اسٹیفانو سیٹ سیفاس نے آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل کے بعد پہلا مقابلہ کھیلتے ہوئے یہاں بلغاریہ کے ایگور گراسیمو کو 7-6(4) ، 7-5 سے شکست دی ۔ اسٹیفانو جنہوں نے آسٹریلین اوپن کے کوارٹر فائنل میں رافل نڈال کو شکست دی تھی ۔